• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کا حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات سے اتفاق کا بیان، سوشل میڈیا میں قیاس آرائیاں

کراچی (نیوز ڈیسک) ارب پتی ٹیکنالوجی شخصیت ایلون مسک کے ایک مختصر بیان جس میں انہوں نے حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات سے اتفاق کا اظہار کیا ہے، اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر انکے بدلتے مذہبی خیالات و عقائد اور ممکنہ مستقبل کے اعلانات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں اور بحث شروع ہوگئی، ایلون مسلک نے ایک پوڈ کاسٹ میں خدا کے وجود پر یقین کا اظہارکیا، انکی والدہ مائے مسک نے بھی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خاندانی مذہبی پس منظر بیان کی محبت اور رواداری پر زور دیا، انہوں نے بتایا کہ نوجوانی میں مذہبی عقیدہ چھوڑنے کے بعد مسک نے مسیحی اصولوں سے اخلاقی ہم آہنگی اظہار کیا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق ایلون مسک نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے جواب میں، جس میں پوچھا گیا تھا کہ انہیں کون مذہب کی طرف مائل کرے گا، مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات سے اتفاق کرتے ہیں۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا، جہاں بعض صارفین نے اسے مسک کے ایمان سے متعلق بڑھتی دلچسپی قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے کسی ممکنہ انکشاف کا اشارہ سمجھا۔کچھ صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ بیان کے پیچھے کوئی منفی خبر آ سکتی ہے، تاہم دیگر افراد نے ان قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ایلون مسک حالیہ برسوں میں اپنے مذہبی خیالات پر زیادہ کھل کر بات کرتے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید