• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

72 شوگر ملوں پر جرمانہ؛ عدالتی غلطی درست کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے 72 شوگر ملوں پر جرمانہ عائد کرنے سے متعلق مقدمہ میں مبینہ عدالتی غلطی درست کرنے سے متعلق کمپیٹیشن کمیشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اس کی نظرثانی درخواستیں بھی خارج کردی ہیں ،عدالت نے نے ایپلیٹ ٹربیونل کو جاری کی گئی ہدایت برقرار رکھتے ہوئے 90 دنوں کے اندر فریقین کا موقف سن کر نیا فیصلہ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ،جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے15جنوری 2026کو کیس کی سماعت مکمل کی تھی ،گزشتہ روز جاری کیا گیاسات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شکیل احمد نے قلمبند کیا ہے ،جس میںقرار دیاگیا ہے کہ اس مقدمہ کو کمپیٹیشن کمیشن کی بجائے کمپیٹیشن ایپلیٹ ٹربیونل کو دوبارہ واپس بھجوانے کا عمل کوئی کلریکل غلطی نہیں بلکہ ایک شعوری عدالتی فیصلہ تھا ،عدالتیں اپنے تحریری فیصلوں سے بولتی ہیں اور کسی مبینہ زبانی اتفاقِ رائے یا مفاہمت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ہے ،اگر مخالف فریق زبانی اتفاقِ رائے سے انکار کر دے تو ایسے دعوے کی بنیاد پر نظرثانی ممکن نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید