کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی کے متعدد علاقوں کو آپس میں ملانے والی زیر تعمیر اہم جہانگیر روڈ کے تین ہٹی سے گرومند جانے والے ٹریک کو 6دن میں ٹریفک کے لئےکھول دیا جائے گاایک ٹریک پر ہی دو طرفہ ٹریفک چلائی جائے گی جبکہ دوسرے ٹریک کو عید کے بعد مکمل کیا جاسکے گا واضح رہےاس سے قبل ماضی قریب میں دو مرتبہ اسے کے ڈی اے نے تعمیر کیا جو کچھ عرصے بعد ہی ٹوٹ جاتا تھا اب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اسے کے ایم سی کے ذریعے تعمیر کرانے اور 100میں مکمل کرنے کا اعلان کر رکھا ہےمحکمہ انجینئرنگ کے ایم سی نے بتایا کہ دوسرے ٹریک کے مکمل ہونے تک ایک ٹریک پر ہی عارضی طور پر دو طرفہ ٹریفک چلانے کی کو شش کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لئےبھی سسٹم ڈالا گیا ہے اور سڑک کے آدھے حصے کا برساتی پانی لیاری ندی میں جائے گا جبکہ پہلے تمام پانی گرومند ر سے ہوتا ہوا سولجر بازار نالےمیں جاتا جو اوورفلو ہونے کے بعد قریبی آبادیوں میں جمع ہو جاتا تھا ان کا کہنا تھا کہ آئے دن سیوریج اور پانی کے دیگر مسائل کے باعث سڑک کے دونوں ٹریک کو پیور بلاک سے تعمیر کیا جا رہا ہےسڑک پر نئی3200 فٹ اسٹارم واٹر ڈرین ڈالنے کے ساتھ پہلے سے موجود سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی ہے 36انچ کی سیوریج لائن کی صفائی کے دورا ن ملبے سے بھری بوریاں ،موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس اور دیگر سالڈ کچرا بڑی مقدار میں نکالا گیا ہےاس سے مارٹن کوارٹرز کے مکینوں کا سیوریج لیول کافی نیچے چلا گیا ہےسڑک کی تعمیر کی مجموعی لاگت23کروڑ روپے ہےپورے فٹ پاتھ،سینٹرل میڈین اور نئی لائٹس منصوبے کا حصہ ہیں۔