کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جماعت اسلامی کومکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے ، یہ پیش رفت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علیم عادل شیخ سے ان کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی ہے ، اس موقع پر رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بجلی میسر ہے نہ پانی ، پی پی اورایم کیو ایم نوراکشتی سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان ، نائب امیر اور اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علیم حادل شیخ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران سامنے آئی ہے ۔ ملاقات میں قابض میئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی نااہلی و کرپشن،کراچی کی ابتر حالت و عوامی مسائل کے حوالے سے مسائل زیر بحثت آئے ، تحریک عدم اعتماد میں تعاون طلب کیا، ملاقات میں قابض میئر سے جان چھڑانے پر اصولی طور پر اتفاق رائے پایا گیا، حلیم عادل شیخ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد میں جماعت اسلامی کو تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی اور طے کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے جلد حکمت عملی تیار کی جائے گی۔