ابوظبی (سبط عارف)ابوظبی کی ایوی ایشن انڈسٹری میں پُرکشش نوکریوں کا اعلان ، ایئرلائن ہر سال 3 ہزار نئی بھرتیاں ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق ابوظبی کی ایوی ایشن انڈسٹری میں پُرکشش مراعات کے ساتھ نئی نوکریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کیونکہ ابوظبی کی ایوی ایشن انڈسٹری ہر سال 2030 تک تقریباً 20 نئے طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرے گی اور اسی تناسب سے سالانہ 2,500 سے 3,000 ملازمین بھرتی کرے گی۔ گزشتہ سال ابوظبی نے 3,200ایوی ایشن سے وابستہ افراد کو ملازمت دی جن میں 1,600 کیبن کریو اور تقریباً 400 پائلٹس شامل تھے۔ حکام کے مطابق آئندہ پانچ برسوں تک یہی رفتار برقرار رکھی جائے گی۔ 2025 کے اختتام تک ابوظبی کے زیراستعمال 127 طیارے تھے ۔