• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی شناختی کارڈ، پاکستان اوریجن کارڈ قواعد میں ترامیم، بزرگ شہریوں کیلئے نئی سہولتیں

اسلام آباد ( طاہر خلیل )“ایک قوم - ایک شناخت” کے تصور کو عمل میں بدلتے ہوئے حکومت پاکستان کی قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ کے قواعد میں اہم ترامیم، کیو آر پر مبنی تصدیق، انسدادِ فراڈ کا مظبوط نظام اور بزرگ شہریوں کیلئے سہولتوں کے فروغ کی منظوری دے دی گئی، آزاد کشمیر کے باشندوں کیلئے جغرافیائی کی شناخت لازمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔آزاد جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے لیے بھی کارڈ پر ریذیڈنٹ آف آزاد جموں کشمیر عبارت درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، تاکہ جغرافیائی شناخت کو معیاری اور یکساں بنایا جا سکے۔حکومتِ پاکستان نے نادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 44 کے تحت قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 اور پاکستان اوریجن کارڈ قواعد 2002 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ ترامیم S.R.O. 330(I)/2026 اور S.R.O. 331(I)/2026 کے ذریعے 24 فروری 2026 کو گزٹ آف پاکستان میں شائع کی گئیں۔ ان اصلاحات کے ذریعے پاکستان کے شناختی دستاویزاتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے کیو آر پر مبنی تصدیق کو قانونی حیثیت دی گئی ہے، ڈیجیٹل خدمات میں توثیقی کنٹرول کو مضبوط بنایا گیا ہے، بائیومیٹرک دائرہ کار کو وسعت دی گئی ہے اور مختلف کارڈ فارمیٹس کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید