اسلام آباد(ممتاز علوی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منگل کے روز بلوچستان کے حلقہ پی بی-21 حب میں مبینہ مشکوک ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔ای سی پی کے بینچ کے سامنے دونوں جانب سے سینئر وکلا پیش ہوئے، انہوں نے تفصیلی دلائل دیے اور سماعت مکمل ہونے پر فورم نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔بلوچستان کے حلقہ پی بی-21 حب میں بی اے پی کے محمد صالح بھوتانی اور پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری مد مقابل تھے۔نظرِ ثانی شدہ کاز لسٹ میں الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف اثاثہ جات کے بیان سے متعلق کیس کی سماعت ایک روز قبل مؤخر کر دی تھی تاکہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات سے جنم لینے والے اس منفرد کیس کو زیادہ سے زیادہ وقت دیا جا سکے۔