کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرز نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث لیاری یوسی-3 کا کونسلر کو گرفتارکرلیا۔۔تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے لیاری گلستان کالونی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم محمد اویس قریشی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی ،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم گلستان کالونی لیاری میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طورپردیکھا جا سکتا ہے۔گرفتار ملزم کے مطابق وہ لیاری یو سی-3 کا کونسلر بھی ہے۔ ملزم گرفتاری کے خوف سے کچھ عرصہ پنجاب میں روپوش رہا، گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اوراس سے قبل بھی رینجرزاورپولیس کے ہاتھوں گرفتارہوکرجیل جا چکا ہےگرفتارملزم کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔