• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڈ مارکیٹ: سونا فی تولہ 3400 روپے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافے کا رحجان برقرار،سونے کی قیمت 3400 روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت 192 روپے فی تولہ بڑھ گئی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 34 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 5138 ڈالر سے بڑھ کر 5172 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3400روپے فی تولہ کے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید