کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں مردہ ڈونر کے رحم کی پیوند کاری سے پہلا بچہ پیدا، ماں پیدائشی طور پر قابلِ عمل رحم سے محروم تھیں، ڈاکٹروں نے طبی میدان میں سنگِ میل قرار دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں پہلی مرتبہ ایک مردہ خاتون کے عطیہ کردہ رحم کی پیوند کاری کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ تیس کی دہائی میں موجود گریس بیل، جو پیدائشی طور پر قابلِ عمل رحم سے محروم تھیں، نے ایک بیٹے کو جنم دیا جس کا نام ہیوگو رکھا گیا ہے اور جو اب دس ہفتے کا ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو معجزہ قرار دیتے ہوئے عطیہ دہندہ اور اس کے اہلِ خانہ کی مہربانی اور ایثار کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ آکسفورڈ اور لندن کی طبی ٹیموں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سفر میں ان کی رہنمائی کی۔