• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کرنسی ڈیلر اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں جعلی کرنسی ڈیلر اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اے سی سی کوئٹہ نے ٹریپ ریڈ کے دوران جعلی کرنسی ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد اویس خان کے قبضے سے 1 لاکھ 37 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کی گئی۔ملزم نے جعلی کرنسی کے ذریعے قومی معیشت کو نقصان پہنچانے کا انکشاف کیا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نےکاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت افضال احمد اور محمد شہباز کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ۔ملزمان سے بھاری تعداد میں مختلف معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئیں۔ملزمان رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس تیار کرنے ، سٹاک رکھنے اور فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم پیش رفت حاصل کر لی۔انکوائری نمبر 522/25 مدعی محمد لطیف ولد دلمیر حسین کی درخواست پر درج کی گئی جس میں ملزمان محمد سرفراز اور محمد اقبال پر سعودی عرب کے ویزہ کے نام پر دھوکہ دہی اور رقم وصول کرنے کا الزام تھا۔انکوائری کے دوران الزامات کی جانچ پڑتال کی گئی اور شواہد کی بنیاد پر ملزمان سے چار لاکھ روپے کی رقم واپس کروائی گئی جو مدعی سے ویزہ فراڈ کی مد میں وصول کی گئی تھی۔ مذکورہ رقم قانونی کارروائی کے بعد مدعی کے حوالے کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے فیصل آباد زون نے غیر قانونی و جعلی ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خان ماڈل کالونی جڑانوالہ روڈ پر واقع ایک میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارا جس میں ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے قانونی تقاضوں کے مطابق تکنیکی معاونت فراہم کی۔ چھاپے کے دوران میڈیکل اسٹور سے غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس فروخت کی جانے والی مختلف اقسام کی ادویات برآمد ہوئیں جن میں لڈوکین (Lidocaine) پر مشتمل غیر رجسٹرڈ و مس برانڈڈ ادویات شامل تھیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعے غیر قانونی تشہیر بھی سامنے آئی۔مجموعی طور پر 6 اقسام کی ادویات/تھیراپیوٹک اشیاء فارم 5 پر ضبط کی گئیں جبکہ احاطہ کو سیکشن 18(1)(h) ڈرگز ایکٹ 1976 کے تحت سیل کر دیا گیا۔ ملزمان محمد عدیل (مالک)، احسن علی (اسٹور کیپر)، محمد شہزاد (اسٹور مینیجر) اور حسنین علی (مالک مکان) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید