• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر سکرنڈ یونیورسٹی کیلئے 27 امیدوار میدان میں، انٹرویو آج ہونگے

کراچی(سید محمد عسکری) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز سکرنڈ میں وائس چانسلر کے عہدے کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز بدھ 25 فروری کو ہوں۔ چیرمین تلاش کمیٹی ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں کمیٹی امیدواروں کے انٹرویو لے گی۔ 27 امیدواروں نے سکرنڈ یونیورسٹی کے عہدے کے لیے درخواستیں دی ہیں جن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو امیدواروں کے علاوہ سکرنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فارق حسن بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر فاروق حسن کی پہلی چار برس کی مدت 10 ماہ قبل مکمل ہو گئی تھی تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے ان کی مدت میں توسیع نہیں کی اور اسامی مشتہر کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد تلاش کمیٹی نے میرٹ پر ڈاکٹر پرشوتم کھتری، عمران رشید راجپوت اور ڈاکٹر طارق ناریجو کا انتخاب کیا مگر ایک امیدوار ڈاکٹر پرشوتم کھتری کی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہوسکی جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے باقی دو امیدواروں پر غور ہی نہیں کیا اور وہاں قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا تاہم اب دوبارہ اشتہار کے نتیجے میں اس مرتبہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق حسن بھی میدان میں آگئے ہیں جب کہ سابق چیف سکریٹری عثمان چاچڑ بھی امیدوار ہیں اور گزشتہ مرتبہ تلاش کمیٹی کی جانب سے انتخاب شدہ ڈاکٹر پرشوتم کھتری، عمران رشید راجپوت اور ڈاکٹر طارق ناریجو بھی وائس چانسلر کی دوڑ میں شامل ہیں جب کہ باقی امیدواروں میں جاوید علی گڈاہی، پروفیسر ڈاکٹر حامد علی قاضی، پروفیسر ڈاکٹر اللہ بخش کھچی وال ، پروفیسر ڈاکٹر احمد سلطان جتوئی، غلام مجتبیٰ مری، پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد، پروفیسر ڈاکٹر محمد مظہر ایاز، ڈاکٹر ارم بگھیو، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین سومرو، محمد بخش لاکھو، ڈاکٹر ریاض بھنبھرو، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز علی فضلانی،، پروفیسر ڈاکٹر علی رضا شاہ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد اقبال راجپوت، ڈاکٹر قربان علی شاہ، ڈاکٹر حبیب اللہ جنیرو، پروفیسر ڈاکٹر علی رضا شاہ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد اقبال راجپوت، پروفیسر ڈاکٹر قمرالدین مہر، پروفیسر ڈاکٹر کنیا لعل اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کنبھر شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید