• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول اینکریج کی رہائشی اورکمرشل املاک کے نظرثانی شدہ نرخوں کے گوشوارے جاری

اسلام آباد(مہتاب حیدر)ایف بی آر نے منگل کے روز اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT) میں واقع نیول اینکریج کی رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کے لیے نظرثانی شدہ ویلیوایشن ٹیبلز جاری کر دیے ہیں۔ایف بی آر نے اس سلسلے میں اسٹیچوری ریگولیٹری آرڈر جاری کیا ہے، جس کے ذریعے SRO 163(I)/2026 میں ترمیم کرتے ہوئے رہائشی اور تجارتی املاک کے نئے ویلیوایشن ریٹس مقرر کیے گئے ہیں۔اس سے قبل نیول اینکریج میں قبضہ شدہ اور بغیر قبضہ پلاٹس اور فارم ہاؤسز کی مالیت میں کوئی فرق نہیں کیا جاتا تھا۔اب نیول اینکریج میں قبضہ شدہ رہائشی کھلے پلاٹس کی قیمت 20 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے، جبکہ بغیر قبضہ رہائشی کھلے پلاٹس کی قیمت تقریباً 8 ہزار روپے فی مربع گز رکھی گئی ہے۔اسی طرح اس سوسائٹی میں قبضہ شدہ کمرشل کھلے پلاٹس کی قیمت 13,774 روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید