• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 34 دہشت گرد ہلاک، باجوڑ میں فائرنگ، 4 اہلکار شہید

باجوڑ ، کراچی (حبیب اللہ ، جنگ نیوز) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی پراکسیز فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف کارروائیوں میں34 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کردی ہیں، شمالی وزیرستان کے قریب سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، ہلاک دہشتگردوں میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں 4مقابلوں میں 26، ژوب میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد مارے گئے، صدر ، وزیراعظم، وزیر داخلہ و دیگر نے فورسز کو کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین کیا ہے ، دوسری جانب باجوڑ کے علاقے نوے کلی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چارپولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ابابیل اسکواڈ رمضان المبارک کے دوران معمول کی گشت پر تھی۔پولیس کے مطابق باجوڑ تحصیل خار کے علاقے نوے کلی میں پولیس پر فائرنگ سے 4اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دو شدیدزخمی ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید