• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر، سیمنٹ، تمباکو کے شعبے بالواسطہ ٹیکسز کی عدم ادائیگی میں سرفہرست، وزیراعظم

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکہا ہےکہ ہمیں آئندہ بجٹ میں براہ راست ٹیکسوں میں کمی لانا ہوگی تاکہ کاروباری برادری کو پتہ چلے کہ ان کا سرمایہ ٹیکس کی نذر نہیں ہو جاتا لیکن بالواسطہ ٹیکسز بعض کاروباری افراد جمع نہیں کراتے،صارفین سے لئے جاتے ہیں وہ صارفین سے لیکر جیب میں ڈال لئے جائیں تو اس سے بڑی قوم کے ساتھ ظلم اور زیادتی کوئی نہیں ہو سکتی،شوگر، سیمنٹ اور تمباکو کے شعبے بالواسطہ ٹیکس عدم ادائیگی میں سر فہرست ہیں، برآمدات میں اضافہ کی بے پناہ گنجائش ہے، 200 ارب روپے کی بجلی چوری کی روک تھام کرنا ہو گی ،مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 10 فیصد پر ہے، آئی ٹی برآمدات میں 34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے،دو برسوں میں بجلی کی قیمت ساڑھے آٹھ ،9 روپے فی یونٹ کمی ہوئی ہے، اڑان پاکستان پر عمل کر کے ملک ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو پاکستان گورننس فورم 2026 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وفاقی وزراء ارکان پارلیمنٹ، پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر اور دیگر نے شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید