کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشیائی ترقیاتی بینک نےکراچی سرکلر ریلوے کےلیے فنڈز دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ،وزیر اعلیٰ سندھ اورکنٹری ڈائریکٹر ایشیائی بینک ملاقات میں بی آر ٹی کو کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ تک توسیع دینے پر اتفاق، تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ایک وفد نے ملاقات کی ،گیا۔ وفد کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کر رہی تھیں جبکہ وفد میں مسٹر نسانکا سالگادو، کنٹری آپریشنز ہیڈ خیام عباسی، پروگرام افسر سلمان میاں، سینئر پروجیکٹ افسر فنانشل سیکٹر شامل تھے، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اس ملاقات میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم شاہ اور سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ آصف جمیل بھی شریک تھے،وزیر اعلیٰ ہاؤس ترجمان کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی بحالی اور کراچی سمیت سندھ کے دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں الیکٹرک بس سروس کے آغاز پر ملاقات میں اتفاق کیا گیا۔