• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے مراد شاہ کی ملاقات، سندھ کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں سندھ کے سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی اہم اتحادی جماعت ہے اور مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے باہمی تعاون سے قومی ترقی کا سفر مزید تیز کیا جا سکتا ہےملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال اور مشیرِ وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔۔ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لائی جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید