• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی بھی غزہ منصوبے کے حامی، جنگی تعاون سمیت اسرائیل سے 17 معاہدے، خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری قائم

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کردی ہے ، مودی کے دورہ اسرائیل کے موقع پر بھارت اور اسرائیل کے درمیان جنگی تعاون سمیت17معاہدے طے پاگئے ، دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری قائم ، آزاد تجارتی معاہدے پر بھی مذاکرات جاری ہیں ۔ بھارتی وزیر اعظم مودی نے نریندر مودی کیساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت اور اسرائیل اس بات پر مکمل طور پر متفق ہیں کہ دنیا میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، کسی بھی شکل میں اور کسی بھی اظہار کے ساتھ دہشت گردی کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ نیتن یاہو نے اس موقع پر کہا کہ مودی دوست سے بڑھ کر بھائی ہیں ۔ نریندر مودی نے مزید کہا’’ہم دہشت گردی اور اس کے حامیوں کی مخالفت میں شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔‘‘ مقبوضہ بیت المقدس میں مودی نے صحافیوں کو بتایا "ہم مل کر مشترکہ ترقی، مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی طرف بڑھیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم سول نیوکلیئر انرجی اور خلا جیسے شعبوں میں بھی اپنے تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔"دونوں رہنماؤں نے اس دورے کو تجارت اور تکنیکی تعاون کو گہرا کرنے کے مقصد سے اقدامات کے سلسلے کے اعلان کےلئے استعمال کیا۔

اہم خبریں سے مزید