• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائر وال ہٹانے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں بھی پہنچ گیا، سیکرٹری آئی ٹی کی تردید

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے والی فائر وال ہٹانے کا معاملہ قائمہ کمیٹی آئی ٹی میں بھی پہنچ گیا ، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم نے فائر وال ہٹانے کی تردید کردی ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کا ویب منیجمنٹ سسٹم مکمل طور پر فعال ہے ، فائر وال بندش کی خبریں بےبنیاد اور جھوٹ ہیں،اجلاس میں ممبر کمیٹی صادق میمن نے سوال اٹھایا کہ کیا کیا فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے فائر وال کی بندش کردی گئی ،جس کی وفاقی سیکرٹری نے تردید کرتے ہوئے کہا پی ٹی اے کا ویب منیجمنٹ سسٹم مکمل طور پر فعال ہے، فائر وال یا ویب منیجمنٹ سسٹم کسی قسم تاخیر کا شکار نہیں بنتا، فائر وال کی بندش سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش میں رہی ہیں، فائر وال بندش خبروں سے متعلق میں نے چیک کیا ایسا کچھ نہیں ،چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمان نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ فائر وال نہیں پی ٹی اے کا ویب منیجمنٹ سسٹم ہے جو 2006 سے چل رہا ہے، یہ سسٹم اب تک چار بار اپ ڈیٹ ہو چکا ، اس سسٹم کو لگانے سے گرے ٹریفک میں واضح کمی آئی، اس سسٹم کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کیا جاسکتا ہے، حکومتی حکم پر ایکس کو ویب منیجمنٹ سسٹم کے تحت بند کیا گیا، چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ ویب منیجمنٹ سسٹم کی آخری اپ گریڈیشن 2023 میں ہوئی، حکومت اور عدالتی حکم پر اب تک 7 بار پلیٹ فارمز کو بند کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید