• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمتیں غلط سمت میں جا رہی ہیں، نیپرا کا انتباہ

اسلام آباد( اسرار خان)نیپرا نے انتباہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتیں غلط سمت میں جا رہی ہیں،اس کی وجہ یہ ہے کہ بجلی کمپنیوں نے مہنگے ایندھن کے باعث فی یونٹ ایک روپے 78پیسے اضافے کی درخواست دی ہے۔ جنوری کے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں نمایاں اضافہ،منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین بھی متاثر ہونگے۔پاکستان کے بجلی کے ریگولیٹری ادارے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کی قیمتیں درست سمت کے بجائے الٹی جانب جا رہی ہیں، کیونکہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں نے مہنگے ایندھن کے بڑھتے استعمال کے باعث فی یونٹ ایک روپے 78پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ یہ بات جمعرات کو نیپرا کے زیر اہتمام ہونے والی عوامی سماعت میں سامنے آئی۔
اہم خبریں سے مزید