• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ، وڈیروں، جاگیر داروں کی سرپرستی بند کرے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کراچی کے مسئلے کا واحد حل یہ ہے کہ کراچی کو بااختیار شہری حکومت دی جائے، ایم کیو ایم نے پرویز مشرف کے دور میں جب سارے اختیارات ان کے پاس تھے کراچی کو صوبہ کیوں نہیں بنایا، اسٹبلشمنٹ وڈیروں اور جاگیر داروں کی سرپرستی بند کرے،ہم صرف کراچی میں نہیں پورے سندھ کے شہروں کی بلدیاتی حکومتوں کو با اختیار بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہتے ہیں کہ چوروں، ڈاکوؤں، وڈیروں اور جاگیرداروں کی سرپرستی کرنے کی بجائے عوام کا مینڈیٹ عوام کو دیا جائے، پاک افغان جنگ دونوں ملکوں میں سے کسی کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔یہ بات انھوں نے جمعے کو اورنگی ٹاؤن ڈسکو موڑ پر جینے دوکراچی جلسہ عام ودعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اہم خبریں سے مزید