اسلام آباد(عاطف شیرازی ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی سے پریشان عوام پر بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔