• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے جوابی وار، 9 اسرائیلی، 3 امریکی فوجی ہلاک

تہران ،کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں میں اپنے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای اور عسکری قیادت کی شہادت کی تصدیق کردی ہے ،ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے تصدیق کی کہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف محمد پاکپور اور ایران کی ڈیفنس کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی بھی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں، خامنہ ای کی شہادت کے بعد تین رکنی عبوری کونسل نے کنٹرول سنبھال لیا ہے ،ایران میں 40 روزہ سوگ اور 7 دن تعطیل کا اعلان، اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری، 9 اسرائیلی اور 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے،تینوں امریکی فوجی کویت میں فوجی اڈے پر میزائل حملے میں مارے گئے ہیں،ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی افواج نے امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر چار ایرانی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے تاہم پنٹاگون نے اس کی تردید کی ہے، ایرانی میزائل حملوں میں تل ابیب میں کم از کم 40 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، اسرائیل میں ہلاکتیں بیت شمس کے علاقے میں ہوئیں جہاں اسرائیلی میڈیا کے مطابق عمارت پر میزائل حملے کے بعد 11افراد لاپتہ اور 51افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ،ایرانی میزائل حملوں میں امارات میں 3 اور کویت میں 1 شخص جاں بحق ہوا ہے،بحرین میں جہاز رانی کی تنصیب پرمیزائل حملہ ہوا ہے ،اسرائیل اور امریکا نے کے تہران پرنئے فضائی حملے کئے ہیں جبکہ ایک روزقبل طالبات کے اسکول پر فضائی حملوں میں شہید طالبات کی تعداد 153ہوگئی ہے، اتوار کے روزمزید 44سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں،تہران میں گاندھی اسپتال پر بھی بمباری کی گئی ہے جس کے بعد وہاں سے تباہی کے مناظر سامنے آئے ہیں ، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیں گے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے اسرائیل پر حملے نہ روکے تو مزید طاقتور جواب دیا جائے گا، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ چار ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے ،ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے 9ایرانی بحری جہاز تباہ کرکے غرق آب کردیئے ہیں ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئےایرانی رہنما بات کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے رہنماؤں کو ٹیلی فون بھی کیا ہے ، سعودی دارالحکومت ریاض، عراق، اردن، عمان، امارات، قطر اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ دوسرےروز مزید شدت سے جاری رہا،خطے کے بیشتر دارالحکومت میزائل حملوں کے بعد دھماکوں سے گونجتے رہے، دوحہ کے صنعتی علاقے میں آگ لگ گئی، دبئی ایئرپورٹ بھی نشانہ بنا، ٹرانزٹ مسافروں میں خوف و ہراس، محفوظ مقامات پر منتقل، خطے بھر میں پروازیں بدستور معطل رہیں ،ہزاروں مسافر محصور ہوگئے ہیں، ایران نے کہا ہے اس نے آبنائے ہرمزکے قریب دوبرطانوی اور ایک امریکی بحری جہازپر بھی میزائل کئے ہیں جس کے بعد تینوں میں آگ لگ گئی ہے، سیکڑوں بحری جہاز آبنائے ہرمز کے قریب پھنس گئے ہیں جس میں فرانس کے درجنوں بحری جہاز بھی شامل ہیں ۔تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ خامنہ ای پر حملے میں ایران کے 48رہنما شہید ہوئے ہیں ۔ امریکا نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کیساتھ مل کر ایران میں ایک ہزار اہداف پر حملے کئے ہیں ۔متحدہ عرب امارات نے ایران کے میزائل حملوں کے بعد ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلاتے ہوئے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خامنہ ای کی شہادت پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے تاہم انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان کو ٹیلی فون کرکے امارات پر ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یو اے ای کیساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ مودی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی ، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے حالیہ پیش رفت پر بھارت کے خدشات سے آگاہ کیا اور شہریوں کی حفاظت کو ترجیح کے طور پر اجاگر کیا۔ ایران کی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے خطے کے ممالک کو عربی زبان میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اڈے آپ کی بجائے امریکی سرزمین شمار ہونگے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم خلیج میں اپنے بھائیوں پر نہیں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر حملے کررہے ہیں،ہم نے امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کر کے آغاز کیا ہے،انہوں نے فوجی اڈے خالی کر دیئے ہیں اور ہوٹلوں میں چلے گئے ہیں اور اپنے لئے انسانی ڈھالیں بنا لی ہیں،ہم درحقیقت صرف ان فوجی اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ایران کے خلاف اپنے آپریشن میں امریکی فوج کی مدد کر رہی ہیں،فی الحال آبنائے ہرمز بند نہیں کی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ خطے کہ چند ممالک ہمارے حملوں سے نالاں ہیں تاہم کچھ ممالک ہماری پوزیشن کو سمجھ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایران نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کے بعد سپریم لیڈر کے انتخاب تک تین رکنی عبوری قیادت کونسل قائم کردی ہے جس میں صدر پزشکیان،عدلیہ کے سربراہ محسنی ایجہی اور آیت اللہ علی رضا اعرافی شامل ہیں ،پاسداران انقلاب کے احمد وحیدی کو نیا کمانڈر ان چیف نامزد کردیاگیا ہے۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قوم سے خطاب میں خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم لیڈر کا بدلہ لینا ہم پر فرض ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج دشمنوں کو ’مایوس‘ کریں گی، دشمنوں کے ٹھکانوں کو کچل رہے ہیں، پزشکیان نے کہا کہ علی خامنہ ای نے 37 سالوں کے دوران حکمت اور بصیرت کے ساتھ اسلام کے محاذ کی قیادت کی اور ان کی شہادت کے بعد ایران ایک مشکل دور سے گزرے گا،ایران کی مسجد جمکران کے گنبد پر انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ایران نے سرکاری طور پر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بڑے جرم کا جواب دیا جائے گا اور یہ ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس بار بھی ہم پوری طاقت کے ساتھ، امتِ اسلامی اور دنیا کے آزاد لوگوں کے اعتماد کے ساتھ، اس جرم کے کرنے والوں اور حکم دینے والوں کو پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔‘ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بتایا کہ آیت اللہ خامنہ ای ہفتے کی صبح اپنے دفتر میں ’امور انجام دیتے ہوئے‘ حملے میں شہید ہوئے۔ پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہےایران کی مسلح افواج مقبوضہ علاقوں اور امریکی دہشت گرد اڈوں پر تاریخ کی سب سے تباہ کن جارحانہ کارروائی شروع کریں گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مغربی صوبے مہران میں ہیڈکوارٹرز پر حملے میں 43ایرانی سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے نہ روکے تومزید طاقت ور جواب دینگے ،اپنے ترٹھ سوشل پلیٹ فارم پر ٹرمپ نے لکھاایران نے کہا ہے کہ وہ آج بہت سخت حملہ کریں گے، ایسا حملہ جو پہلے کبھی نہ کیا گیا ہو۔ لیکن بہتر یہی ہوگا کہ وہ ایسا نہ کریں، کیونکہ اگر کریں گے تو ہم انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی دیکھی نہیں گئی۔

اہم خبریں سے مزید