• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے‘ ڈاکٹر روبینہ اختر

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار بستی قطار پور میں خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر روبینہ اختر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کو تو کفایت شعاری کا درس دے رہی ہے، لیکن اس کے اپنے اخراجات میں کوئی کمی نہیں آرہی، انہوں نے حکومت سے فوری طور پر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔
ملتان سے مزید