اسلام آباد ( تجزیہ:… رانا غلام قادر)پی ٹی آئی نے دعوت کے با جود وزیر اعطم شہباز شریف کی جانب سے خطے کی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ میں شرکت نہ کرکے قومی دھارے کی سیاست میں آنے کا اچھاموقع ضائع کردیا اور اپنے پارٹی امیج کو نقصان پہنچایا ،جے یو آئی ف بھی اپو زیشن کی جماعت ہے لیکن مو لا نا فضل الرحمن نے بریفنگ میں شرکت کی کیونکہ وہ تجربہ کار اور بالغ نظر سیا ستدان ہیں اور موجودہ صورتحال کی نزاکت کوسمجھتے ہیں۔ اسلام آ باد کے سیا سی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپو زیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے پاس اپنے مشیر رانا ثنا ء اللہ کو بھیج کر پہل کی تھی جس کا مثبت جواب دیا جا نا چاہئے تھا۔ اس وقت پی ٹی آئی اپنی بے لچک سیا سی حکمت عملی کی وجہ سے سیا سی تنہائی کا شکار ہوچکی ، ۔پاک افغان کشیدگی اور اس کے نتیجے میں ملک میں دہشت گری کی لہر اور اب ایران پر امریکہ و اسرائیل کے حملہ سے پیداہونے والی صورتحال ملک میں اتفاق و اتحاد کی فضا کی متقاضی ہے۔پی ٹی آئی کے پاس یہ موقع تھا کہ وہ سنجیدہ سیا سی طر زعمل کا مظاہرہ کرتی ۔