واشنگٹن( نیوز ڈیسک)بگرام ایئر بیس پر حملہ،امریکی اخبار نے بھی پاکستان کی بڑی کامیابی کی تصدیق کردی،حملے میں بگرام ایئربیس کا ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے جبکہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں، تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان بھرپور زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن غضب للحق میں پاکستان کی بڑی کامیابی کی تصدیق کر دی۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے دوران پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔