• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجتبیٰ خامنہ ای زندہ، والد کے ممکنہ جانشین، جوہری پروگرام پر سخت موقف رکھتے ہیں

دبئی،(جنگ نیوز)ایران کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کے بیٹے، مجتبیٰ خامنہ ای، ان امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں محفوظ رہے ہیں جن میں ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای شہیدہو گئے تھے۔ذرائع کے مطابق، ایرانی حکاممجتبیٰ خامنہ ای کو ان کے والد کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھ رہے ہیں،مجتبیٰ خامنہ ای ایک سخت گیر عالم دین ہیں جن کے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور وہ جوہری پروگرام پر سخت موقف رکھتے ہیں۔ سخت گیر نظریات کے حامل مجتبیٰ ایرانی مذہبی مقتدرہ کی بااثر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں اور برسوں سے انہیں اپنے والد کا جانشین بننے کے لیے صفِ اول کے امیدواروں میں شمار کیا جاتا رہا ہے۔ذرائع کے مظابقجس وقت سپریم لیڈر شہیدہوئے،مجتبی تہران میں موجود نہیں تھے۔
اہم خبریں سے مزید