• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہادت سے قبل خامنہ ای کا قوم کو چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے انکار

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے، ڈاکٹر عبدالماجد حکیم الٰہی نے ایک خصوصی انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے متعدد بار آیت اللہ  خامنہ ای کو محفوظ مقام یا کسی دوسرے شہر منتقل ہونے کی تجویز دی تھی، تاہم انہوں نے ہر بار اس پیشکش کو مسترد کردیا۔ڈاکٹر عبدالماجد کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا مؤقف واضح تھا کہ وہ اپنی قوم کو خطرے میں چھوڑ کر خود محفوظ مقام پر منتقل نہیں ہونگے۔ ان کے بقول خامنہ ای نے کہا تھا کہ پہلے پوری ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید