• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی خامنہ ای کو شہید کرنے کیلئے ’’آپریشن جینیسس‘‘ ترتیب دیا گیا، امریکی اخبار

کراچی (رفیق مانگٹ) علی خامنہ ای کو شہید کرنے کے لیے "آپریشن جینیسس” ترتیب دیا گیا، امریکی اخبار کے مطابق ایف 15 طیاروں سے داغے گیے بلو اسپیرو میزائلوں سے خامنہ ای شہید ہوئے، جو فضا سے اوپر جا کر بلند زاویے سے ہدف پر گرتے ہیں، اسرائیل نے 200 جنگی طیارے بھیجے، ایرانی قیادت کو حملے کی خبر تک نہ ہو سکی، آپریشن میں یونٹ 8200، سائبر جاسوسی و AI کا کردار رہا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک منظم اور طویل منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے فوجی آپریشن میں شہید کیاگیا۔ ویڈیوز، سیٹلائٹ تصاویر اور امریکی و اسرائیلی موجودہ و سابق حکام سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کارروائی کو "آپریشن جینیسس” کا نام دیا گیا تھا اور یہ ایران کے خلاف وسیع جنگی مہم کا ابتدائی وار ثابت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی قیادت کو ہفتہ کی صبح ہونے والے حملے کی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔ آیت اللہ خامنہ ای، جو عموماً اسرائیلی حملوں کے خدشے کے پیش نظر رات کے وقت بنکرز میں منتقل ہو جاتے تھے، اس روز صبح اپنی رہائش گاہ پر زمین کے اوپر موجود تھے۔ اسی روز ہونے والے حملے میں وہ شہید ہوگئے۔ ایرانی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7 بج کر 30 منٹ پر اسرائیلی فضائیہ کے ایف-15 جنگی طیارے ایران کی جانب روانہ ہوئے۔ خامنہ ای ایک طویل عرصے سے اسرائیلی انٹیلی جنس کے نشانے پر تھے، تاہم اس مرتبہ انہیں ہلاک کرنے کی باقاعدہ اجازت دی جا چکی تھی۔

اہم خبریں سے مزید