اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، پولیس سروس گریڈ 21 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر افسر سلمان چوہدری کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بن گئے ، ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 20 کے افسر عبدالسلام کو تبدیل کر کے سندھ حکومت میں تعینات کر دیا گیا ۔ سندھ حکومت میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے شوکت علی کھٹیان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کا ایف آئی اے سے پنجاب حکومت اور پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کا پنجاب سے خیبرپختونخوا حکومت تبادلہ، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نےڈاکٹر قمر شکیل کو نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ ر یگو لیٹری اتھارٹی میں ممبر مقرر کردیا ۔