کراچی( اسٹاف رپورٹر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ) نے کوہاٹ میں تیل وگیس کے ایک بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے ،او جی ڈی سی کے مطابق یہ نئے سال کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے ،اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے جانے والے ایک نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے شعبے میں نئے سال کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔