اسلام آباد (این این آئی)نیب ترمیمی بل (آج) جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیب ترامیم پر پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے مطابق اتفاق ہو گیا ہے لیکن کچھ نکات ہیں جن پر پھر بات چیت ہونی ہے۔پیپلز پارٹی کے مطابق امیدہے آج ان نکات پر اتفاق ہو جائے گا‘ جن نکات پر تحفظات ہیں ان کو حکومت دور کر دے۔