اسلام آباد( جنگ نیوز)بجلی فی یونٹ ایک روپے63پیسے مہنگی،نوٹیفکیشن جاری،تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 1.63روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا، صارفین پر مجموعی طور پر 15 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ صارفین کو مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔