کراچی (نیوز ڈیسک) روس نے افغان پاکستان کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش کردی۔ روسی خصوصی نمائندے کا کہنا تھا حالیہ جھڑپیں تشویشناک ہیں، تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری سے حل کیا جانا چاہیے، کابلُوف کی ماسکو میں طالبان رجیم کے سفیر گل حسن سے ملاقات ہوئی، ادھر افغان وزیر خارجہ نے کابل میں چینی سفیر سے ملاقات کی ہے۔