• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ڈرون حملے آبنائے ہرمز کو کئی ماہ تک مفلوج کر سکتے ہیں، انٹیلی جنس ذرائع

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹیلی جنس ذرائع اور فوجی تجزیہ کاروں کے مطابق، ایرانی ڈرون حملے آبنائے ہرمز کو کئی ماہ تک مفلوج کر سکتے ہیں، تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے میزائلوں کی بوچھاڑ کو کب تک برقرار رکھ پائے گا، اگر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دی گئیں تو انہیں صاف کرنے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔ایران ڈرون بنانے والا ایک بڑا ملک ہے اور وہ ہر ماہ تقریباً10ہزارڈرونز تیار کرنے کی صنعتی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملےکے بعد تہران واشنگٹن کے اتحادی خلیجی ممالک پر سیکڑوں میزائل اورایک ہزار سے زائد ڈرونز داغ چکا ہے۔میزائلوں کے برعکس، ایران ڈرونز کے ذریعے لڑائی جاری رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔شاہد-136ڈرونز کی رینج 700 سے ایک ہزار کلومیٹر تک ہے، جو پورے خلیجی ساحل کو نشانہ بنانے کے لیے کافی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید