• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی عدالت میں عادل راجا کی اپیل مسترد

لندن (این این آئی) برطانیہ کی عدالت میں عادل راجا کو قانونی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں انکی اپیل مسترد کر دی گئی۔عدالت کے فیصلے کے تحت عادل راجا پر 3 لاکھ 50 ہزار پانڈ، جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 12 کروڑ روپے بنتے ہیں، کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عادل راجا کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دیا گیا جبکہ مظلومیت اور سیاسی انتقام کا موقف بھی عدالتی جانچ میں برقرار نہ رہ سکا۔ برطانوی عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ پیش کردہ موقف میں کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔
اہم خبریں سے مزید