کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی سے انخلا کی لاگت 7 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، فنانشل ٹائمز کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد بہت سے غیر ملکی اور ملازمین دبئی چھوڑرہے ہیں۔ جنگ میں شدت کے باعث خاندانوں کی روانگی میں اضافہ، دو بالغ افراد اور دو بچوں پر مشتمل ایک خاندان کے انخلا کی مجموعی لاگت 6 کروڑ 99لاکھ روپے( 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر) تک جا پہنچی، خاص طور پر اگر نجی طیارہ استعمال کیا جائے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے بڑھنے کے بعد بہت سے غیر ملکی اور ملازمین دبئی چھوڑنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔