• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قونصلیٹ کے اطراف سیکورٹی، روڈ بند، روزے کی حالت میں شہری خوار ہونے لگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکی قونصلیٹ کے اطراف سخت سیکیورٹی اور روڈ بند ہونے سے روزے کی حالت میں شہری خوار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصلیٹ کے اطراف رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ چوتھے روز بھی بند ہے جس کے باعث ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ ، شاہین کمپلیکس ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ، پریس کلب چورنگی ،شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکوں پر بدھ کو بھی بدترین ٹریفک جام رہا۔شہری روزہ کی حالت میں سڑکوں پر خوار ہو گئے اور گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔پولیس کے مطابق بوٹ بیسن سے مائی کلاچی جانے والی روڈ کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا جبکہ شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کی دیگر شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
اہم خبریں سے مزید