کراچی(نیوز ڈیسک ) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایل این جی سپلائی میں ممکنہ تعطل کے پیشِ نظر پاکستان کی سرکاری تیل و گیس کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے پیداوار بڑھانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد لک کے مطابق او جی ڈی سی ایل کئی برسوں بعد قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ منصوبے کے تحت یومیہ گیس پیداوار میں 5 فیصد اضافہ کر کے اسے 865 ملین مکعب فٹ تک لے جایا جائے گا۔او جی ڈی سی ایل خام تیل کی پیداوار میں بھی 14 فیصد اضافہ کر کے اسے 40 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ عالمی منڈی میں حالیہ بحران کے باعث اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر مقامی پیداوار بڑھانے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔