• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول پمپس کے لیے کوٹہ مقرر کردیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول پمپس کے لیے کوٹہ مقرر کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق تمام پیٹرول پمپس کو چھ ماہ کی اوسط فروخت کے حساب سے کوٹہ دیا جارہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تمام پمپوں کو سپلائی یقینی بنانا ہے تاکہ کہیں پر ذخیرہ اندوزی نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔۔پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق تمام پیٹرول پمپس کو چھ ماہ کی اوسط فروخت کے حساب سے کوٹہ دیا جارہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تمام پمپوں کو سپلائی یقینی بنانا ہے تاکہ کہیں پر ذخیرہ اندوزی نہ ہوسکے۔
اہم خبریں سے مزید