• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدیم ایرانی بادشاہ کے غضب سے بچنے کا یہودی تہوار ’پیورم‘ منایا گیا

کراچی ( نیوز ڈیسک) یہودی دنیا بھر میں اپنے مذہبی تہوار Purim (پیورم) منایا، جو یہودی تاریخ میں نجات اور خوشی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔تاریخی روایات کے مطابق پیورم کا تہوار قدیم ایرانی سلطنت کے ایک بادشاہ کے غضب سے بچ نکلنے کی خوشی میں منایاجاتا ہے۔ روایت کے مطابق یہودیوں کو 2400 سال قبل ایران کے بادشاہ ایرانی بادشاہ خسرو کے وزیر ہامان کی سازش سے خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔ مذہبی داستان کے مطابق ملکہ عشتار ( یہودی ملکہ جو بادشاہ کے حرم میں تھی ) نے اپنی حکمت عملی سے یہودیوں کو ایرانی بادشاہ کے غضب اورممکنہ قتلِ عام سے بچایا، جس کی یاد میں یہ تہوار منایا جاتا ہے۔یہ تہوار عام طور پر Israel سمیت دنیا بھر میں یہودی کمیونٹیز کی جانب سے فروری اور مارچ کے درمیان یہودی کیلنڈر کے مہینے ادر کی 14 تاریخ کو منایا جاتا ہے۔پیورم کے موقع پر یہودی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں، جبکہ خوشی کے اظہار کے لیے رنگین لباس پہنے جاتے ہیں، ایک دوسرے کو تحائف بھیجے جاتے ہیں ۔ اس موقع پر روایتی کھانوں اور مٹھائیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، خاص طور پر ہامان کے نام سے منسوب مٹھائیوں کی تقسیم کی جاتی ہے۔مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیورم کا تہوار ظلم کے خاتمے، امید اور اجتماعی یکجہتی کے پیغام کی علامت ہے اور یہودی تاریخ میں اس کی اہمیت نمایاں ہے۔ حالیہ کشیدگی کے دوران انتہا پسند یہودی گروہوں کی جانب سے ʼہامان کا موازنہ موجودہ ایرانی قیادت سے کیا جا رہا ہے۔ تل ابیب کے جنگی حلقوں کا ماننا ہے کہ جس طرح قدیم دور میں یہودیوں نے اپنی بقا کی جنگ جیتی تھی، آج بھی وہ اسی صورتحال سے دوچار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید