• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کیا بیٹے کے جرم کا فیصلہ باپ سے کروائیں گے؟‘‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ نے فوجی اہلکاروں کو فوجی عدالتوں سے ملنے والی سزاؤں کیخلاف اپیل کا حق دینے اور فیصلوں کی تحریری کاپی فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں قائم بینچ نے اس اہم آئینی و قانونی معاملے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ جسٹس جمال مندوخیل نے موجودہ اپیل کے نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق اپیل آرمی چیف یا انکا نامزد کردہ افسر سنتا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ "آرمی چیف فوج کا سربراہ ہوتا ہے، کیا بیٹے کے جرم کا فیصلہ باپ سے کروائیں گے؟
اہم خبریں سے مزید