اسلام آباد (اے پی پی)ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پاکستان کے 9ملاحوں کو انکے جہاز سے بندر عباس منتقل کردیا ہے،جبکہ6ملاحوں نے اپنی مرضی سے جہاز پر ہی رہنے کا فیصلہ کیا، شدید چیلنجز کے باوجود یہ انخلا ممکن ہوسکا ہے۔ بدھ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ گزشتہ رات ہم اپنے 9 ملاحوں کو ان کے جہاز سے بندر عباس منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ قونصلر خالد تاشفین اور شاہد کشمیری نے انخلا میں کلیدی کردار ادا کیا۔