تہران (اے ایف پی، نیوز ڈیسک ) ایران کے سیکورٹی چیف علی لاریجانی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو ایران کے ساتھ ایک "غیر منصفانہ جنگ" میں جھونک دیا ہے۔ انہوں نے مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کیا ہے کہ خامنہ ای کی شہادت پر کی آپ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ’’ایکس‘‘ پر جاری ایک بیان میں لاریجانی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ’مسخرہ حرکتوں‘ میں آ کر ٹرمپ نے ’امریکی عوام کو ایران کے ساتھ ایک غیر منصفانہ جنگ میں جھونک دیا ہے۔