• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن کیسز کی لائیو اسٹریمنگ ہوئی، اسکا نتیجہ بڑا منفی آیا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (آئی این پی) دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ جن کیسز کی لائیو اسٹریمنگ ہوئی، اس کا نتیجہ بڑا منفی آیا ہے، ٹی وی اور فلموں میں الگ ماحول ہوتا ہے۔ مختلف جامعات کے بی پی ایس اساتذہ کی پرموشن سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں مقدمے کے حوالے سے ایچ ای سی کی پالیسی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ دورانِ سماعت موبائل ریکارڈنگ کرنے پر عدالت درخواست گزار ٹیچر پر برہم ہو گئی اور عدالتی عملے نے متعلقہ شخص سے موبائل فون ضبط کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید