اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بدھ کے روز وقفہ سوالات کی کاروائی معطل کردیاگیا، اجلاس شروع ہو اتو ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے بیرسٹر سعد وسیم سے کہا کہ جیسا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ وقفہ سوالات کی کارروائی معطل کرکے خطے کی صورتحال پر بحث کی جائے گی آ پ تحریک پیش کریں۔ بیرسٹر سعد وسیم نے تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔وقفہ سوالات موخر کرنے پر پیپلز پارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ برہم ہوگئے۔