• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوید کامران بلوچ نے 9ویں وفاقی محتسب کےعہدے کا حلف اٹھا لیا

 اسلام آباد ( طاہر خلیل)نوید کامران بلوچ نے پاکستان کے 9ویں وفاقی محتسب کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لے لیا۔ منگل کو یہاں ایوان صدر میں حلف برداری کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سرکاری حکام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ نوید کامران بلوچ چار سالہ مدت کےلئے اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق نوید کامران بلوچ وسیع انتظامی تجربہ رکھتے ہیں اور وہ مختلف اعلیٰ انتظامی عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ اس سے قبل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، وفاقی سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سمیت کلیدی انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید