کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے حالیہ دنوں میں ترقی پانے والے 11 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لاء کی بطور ڈپٹی لاء مختلف سرکلز میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد وقاص رسول ، سجاد علی ، محمد سجاد ، خوشنود احمد ، ثانیہ امتیاز ، شہباز نور ، مہک ملک ، جمال سبحانی ، عمر سعید ، محمد فیصل اور محمود اللہ خان شامل ہیں۔