• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کی گارنٹی تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا، حکومت

اسلام آباد (نامہ نگار، نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے واضح کیا ہے کہ جب تک افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی اور دراندازی کے خاتمہ کی گارنٹی نہیں دی جاتی آپریشن ’’غضب للحق ‘‘جاری رہے گا، 2022ء کے بعد افغان طالبان رجیم میں ساڑھے 8ہزار سے زائد پاکستانی دہشت گردی کا نشانہ بنے، ترلائی میں امام بارگاہ، بنوں اور باجوڑ میں دہشت گرد حملوں کے تانے بانے افغانستان سے ملنے پر اسے بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔خطےکی موجودہ صورتحال پر ہر ایک کو تشویش ہے، افغانستان سے دراندازی کو ہمیشہ کیلئے روکنا ہے،افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں پر آپریشن کیا جا رہا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں، یہ آپریشن اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا،ادھرایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملہ سے پیداہونے والی صورتحال پر قومی اسمبلی میں بدھ کے رو زبھی بحث جاری رہی ، ارکان نے کہا کہ ہمیں تحمل اور بردباری سے کامیاب لینا ہے، جنگ کو رکوانا ہو گا۔

اہم خبریں سے مزید