دوحہ (اے ایف پی، جنگ نیوز) خلیجی ریاستوں پر ایران کی میزائل اور ڈرون حملوں کی مہم کے دوران قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا، انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سے میزائل حملے روکنے کا مطالبہ کیا، نیٹو کے دفاعی میزائل نظام نے ترکیہ کے قریب بحیرہ روم کے اوپر ایرانی بیلسٹک میزائل کو تباہ کردیا ہے ، ذرائع کے مطابق ترکیہ نے معاملے پر ایرانی سفیر کو طلب کرکے اپنے خدشات سے آگاہ کردیا ہے ۔